Zainab e Mola Raza Masooma
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Mir Hasan Mir
یا فاطمہ یا طاہرہ یا سیدہ
یا خواہر مولا رضا
یا شافعہ یا عالمہ یا زاہدہ
یا بنت رسول خدا یا صالحہ اخت الرضا
تصویر رخ فاطمہ
معصومہ معصومہ
دختر شیر خدا معصومہ
زینب مولا رضا معصومہ
تیرے خدام مجھے جانتے ہیں
یہ اعزاز فقط میرا معصومہ
جس کو کہتا ہے خدا باب مراد
آپ ہیں اس کی دعا معصومہ
آج بھی بانٹتا ہے بیت نور
چاند سورج کو ضیاء معصومہ
مختصر نادعلی ہے یہ بھی
دیکھ کہہ کر ذرا یا معصومہ
چومنے آتی ہیں بی بی مریم
آپ کے سر کی ردا معصومہ
اس نے مشہد سے دعا لی جس نے
نام بیٹی کا رکھا معصومہ
بعد میں زہرا لکھا ہے میں نے
پہلے کاغذ پہ لکھا معصومہ
سارے معصوموں نے اے شہزادی
تم کو معصومہ کہا معصومہ
پاس پردے کا ہے جن بہنوں کو
ان کو دیتی ہیں دعا معصومہ
باپ بھی بھائی بھتیجا بھی ولی
ہیں ولایت کا پتہ معصومہ
کچھ نہیں کچھ بھی نہیں میر حسن
تیرے خادم کے سوا معصومہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.