Aaja Ghazi Tujhe Mazloom Yaad Karte Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s)
آجا غازی تجھے مظلوم یاد کرتے ہیں
ظلم عباس بڑا تیرے بعد کرتے ہیں
مار ڈالا ہے معصومہ کو زندانوں میں
کیا کسی قیدی کو یوں ہائے آزاد کرتے ہیں
بنت حیدر نے کہا غازی حرم قید ہوئے
برسیں پتھر بے ردا ہم جہاد کرتے ہیں
خون دے کر تجھے بھائیوں کا اور بیٹوں کا
کربلا دیکھ تجھے ہم آباد کرتے ہیں
علم کو چوم کے مانگو تو ذرا غازی سے
پوری ہر مومن کی وہ مراد کرتے ہیں
اب نہیں غازی کا ڈر مجھ کو شمر کہتا تھا
آؤ محمد کی قتل سب اولاد کرتے ہیں
پرسہ اصغر نے دیا بی بی تیرے غازی کا
مل کے ہم ذکر وفا آؤ سجاد کرتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.