Ay zaafare jin
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Mir Sajjad Mir
زعفر میں لٹ گیا میرا کوئی نہیں بچا
میں جی کے کیا کروں میرا اب کون ہے رہا
اے زعفر جن اے زعفر جن
زعفر تمہیں دکھاؤں کہاں حد صبر ہے
دیکھو وہ سامنے علی اصغر کی قبر ہے
چہرے پہ اس کا خون ہے میں نے ملا ہوا
اے زعفر جن اے زعفر جن
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
زعفر نہ پوچھو کیسے زمیں پر ہے یہ نشاں
رگڑی یہاں پہ ہے علی اکبر نے ایڑیاں
یہ خاک پر ہے خوں اسی کا گرا ہوا
ہمارے جان و جگر تھے یہی علی اکبر
ہمارے نورِ نظر تھے یہی علی اکبر
ہمارے رشک قمر تھے یہی علی اکبر
ہمارے شیر پسر تھے یہی علی اکبر
ہوے ضعیف کدھر جائے ہم عصا نہ رہا
ہماری زیست کا زعفر کوئی مزہ نہ رہا
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
تم سے ذیادہ رکھتا تھا طاقت وہ با وفا
یوں کھل کے اپنے بھائی کوئی کو لڑنے نہیں دیا
کٹ کر بھی اس کا ہاتھ نہ تلوار سے ہٹا
اے زعفر جن اے زعفر جن
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
پہلا یہاں پہ دوسرا بازو وہاں کٹا
مشکیزہ یہاں چھدا وہاں گرز گراں لگا
رن میں ہوا ہے چار جگہ قتل با وفا
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
لاشوں کے درمیاں جو ہے گھٹڑی رکھی ہوئی
زعفر اسی میں لاش ہے فروہ کے لال کی
قاسم ہمارا گھوڑوں سے پامال ہو گیا
اے زعفر جن اے زعفر جن
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
یہ میتیں ہے عون و محمد کی بے کفن
دو آنسوں تم بھی نظر کرو جی اٹھے بہن
لاشوں پہ ان کی روی نہیں بنت مرتظی
اے زعفر جن اے زعفر جن
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
پہچانتے ہو کس کا یہ لاشہ ہے خوں بھرا
خط لکھ کے ہم نے ان کو بلایا تھا کربلا
دیکھو میرے حبیب کو بھی لے گیء قضاء
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
تحریر ایک نکال کے کہنے لگے امام
سب کو لکھا ہے دختر مظلوم نے سلام
کچھ دیر پہلے خط ہمیں صغرا کا ہے ملا
اے زعفر جن اے زعفر جن
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
نگاہ تھی طرف آسماں چلے حضرت
جہاں کھڑے تھے وہی آے پھر زہہ قسمت
کہا سبوں سے ملاقات ہو چکی رخصت
فرشتے جائے فلک پر نبی سوے جنت
جدھر سے لاے ہیں تشریف سب ادھر جائے
فقط یہاں ملک الموت اب نظر آے
سجاد بولے مولا کے منزل قریب ہے
خنجر قریب زانوئے قاتل قریب ہے
جا اب چلا جا آتی ہے مقتل میں فاطمہ
اے زعفر جن اے زعفر جن
زعفر میں لٹ گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.