Wohi Khuda Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Shahid Baltistani
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے
درود آل نبی پہ ہر دم جو بھیجتا ہے وہی خدا ہے
جو ہو کے معبود ان کی مدحت سکھا رہا ہے وہی خدا ہے
نہ ہم نے دیکھا نہ ہم نے سوچا کسے خبر تھی کہ ہے وہ کیسا؟
ہمارے صادق نبی نے جس کو خدا کہا ہے وہی خدا ہے
یہی مشیعت ہے میرے رب کی چلے گی بیٹوں سے نسل سب کی
نبی کا شجرہ جو فاطمہ سے چلا رہا ہے وہی خدا ہے
نبی کا سجدہ طویل کر دے کبھی لباس جناں وہ بھیجے
جو ناز زہرا کے لاڈلوں کے اٹھا رہا ہے وہی خدا ہے
بزرگ ہوتا ہے گھر کا جو بھی وہی تو کرتا ہے فیصلے بھی
وہ جس نے رشتہ علی و زہرا کا طے کیا ہے وہی خدا ہے
وہ کام آتا ہے ہر کسی کے تکلم اس کی دلیل یہ ہے
اسی نے پردے میں اپنا قائم چھپا رکھا ہے وہی خدا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.