Rote Hue Mola Haider Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Sajjad Naqvi
روتے ہوئے مولا حیدر نے زینب کو پاس بلایا ہے
سر چوما ہے بازو چومے کیا یاد علی کو آیا ہے
تم اپنے باپ کی زینت ہو اے بیٹی تم ہو فخر علی
اس واسطے خالق نے مجھ سے یہ نام تیرا رکھوایا ہے
تجھے کوفہ راس نہ آئے گا یہ شہر تجھے تڑپائے گا
روتے ہوئے فاتح خیبر نے یہ بیٹی سے فرمایا ہے
اس شہر کی گلیوں میں تم پر پتھر برسائے جائیں گے
پہچان لو اس کے رستوں کو بی بی یہ دیس پرایا ہے
شبیر کو اے میری زینب میں ترے حوالے کرتا ہوں
اب وقت جدا ہو جانے کا اے بی بی میرا آیا ہے
اپنے بھائی کا ساتھ تمہیں اس طرح نبھانا ہے بیٹی
جس طرح تمہارے نانا کا حیدر نے ساتھ نبھایا ہے
جب وقت آخر آیا تو حیدر نے لگا کر سینے سے
آؤں گا شام غربت میں یہ بیٹی سے فرمایا ہے
ہم میں کچھ ایسی بات نہیں ہے نظر کرم کا فیض رضا
تائید ہے میرے مولا کی جس نے نوحہ لکھوایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.