Haider Ka Janaza Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
حسنین کے کاندھوں پہ حیدر کا جنازہ ہے
روتے ہوئے دنیا نے عباس کو دیکھا ہے
ہمت نہ ہوئی مولا کے سامنے آ جاتی
ہائے وار قضا نے بھی سجدے میں چلایا ہے
زینب کے اجڑنے کے یہ دن ہیں عزادارو
بابا کے بنا پہلا دن عید کا آیا ہے
اک وار پس گردن کھا کر علی مولا نے
شبر کو دیکھا ہے سینے سے لگایا ہے
کوفہ کے یتیموں پر اک باپ کا سایہ تھا
وہ سایہ بھی امت نے اب سر سے اٹھایا ہے
مولا نے کہا زینب تم غور سے سن لینا
الفاظ تمہارے ہیں ایسا میرا لہجہ ہے
خود خون میں ڈوبے ہیں زخمی ہیں میرے مولا
قاتل کو مگر ٹھنڈا مشروب پلایا ہے
حیدر پہ مدثر پہ ہے تیرا کرم بی بی
غم تیرے گھرانے کا اس دل میں سمایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.