Masjid mein huay haye zakhmi Haider
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
مسجد میں ہوئے ہائے زخمی حیدر زینب پہ قیامت ٹوٹی ہے
یہ فجر علی کی بیٹی کو عاشور کے جیسی لگتی ہے
نزدیک جو پہنچے گھر کے علی بولے یہ حسن سے اے بیٹا
اصحاب سے کہہ دو گھر جائیں دروازے پہ زینب بیٹھی ہے
زینب نے زخمی بابا کے چہرے سے لہو جو صاف کیا
مرقد سے صدا دی زہرا نے یہ کربل کی تیاری ہے
دو سال کے ہیں سجاد مگر بند آنکھیں کی ہیں غیرت سے
ناموس محمد کی جو ردا گرتی ہوئی سر سے دیکھی ہے
اک بار شہادت بابا کی اک بار شہادت شوہر کی
افسوس کے شہر کوفہ میں دو بار رقیہ اجڑی ہے
وہ جس نے اپنے قاتل کو شربت سے نوازا کوفے میں
اولاد اسی کی امت نے صحرا میں پیاسی ماری ہے
آہستہ علی نے دی یہ صدا گھبرانا نہیں میں بھی ہوں گا
بازار میں جانا ہے تم کو زینب یہ خدا کی مرضی ہے
اے میر تکلم شور اٹھا اب دونوں ملیں گے کرب و بلا
انا للہ پڑھ لو زینب بابا کی سواری جاتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.