Ay aasman
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Ali Raza Baqri
اے آسمان اے آسمان
تو نے بھی دیکھا وہ سماں
جب کربلا کے دشت میں
تھے امتحان پہ امتحاں
---اے آسمان
ہلتا تھا عرش کبریا
سکتے میں تھے کل انبیائ
جب نوجواں کے قلب سے
کھینچی ضیعفی نے سناں
---اے آسمان
وہ وقت نوحہ بن گیا
صدیوں کا لمحہ بن گیا
جب بیوگی کی ضرب سے
ٹوٹی دلہن کی چوڑیاں
---اے آسمان
بچی سسکتی رہ گئی
چہروں کو تکتی رہ گئی
جب نہر پر مارا گیا
اہل حرم کا پاسبان
---اے آسمان
سنتے ہی سب تھرا گئے
منہ کو کلیجے آگئے
جب خون سے تر ہو گئے
بشیر کی سوکھی زباں
---اے آسمان
یہ بیکسی مقتل میں تھی
یہ لاش تھی مظلوم کی
جب پایمالی کے لئے
ہونے لگی تیاریاں
---اے آسمان
تسکین شور ہوتی رہی
انسانیت روتی رہی
جب گردن بیمار میں
دیکھا گیا طوق گراں
---اے آسمان
شاہد سر کرب و بلا
جز بے بسی کوئی نہ تھا
جب خون سے لکھی گئی
تشنہ لبوں کی داستاں
---اے آسمان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.