Kyun Mara Musalmano Batao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ravi Road Party
کیوں مارا مسلمانوں بتاؤ سجدے میں علی کو
جب حشر کا دن آیا پھر کیا جواب دو گے تم ذات جلی کو
سجدے میں انہوں نے ہی مارا ہے مرتضی کو جو قاتل زہرا ہیں
ان کے ہی منکروں نے دھوکے سے کیا گھائل اللہ کے ولی کو
تابوت علی کو جب بیٹوں نے اٹھایا تھا تو عرش ہل آیا تھا
مرجھائے ہوئے دیکھا زہرا کے گلستاں کی ہر ایک کلی کو
اعجاز امامت سے آ کر یہ علی بولے کلثوم رقیہ کو
رویا نہ کرو بیٹی تم میرے بچھڑنے پہ ہر شام ڈھلی کو
اختر کہا زینب نے بابا جو زندگی میں یہ وقت آ بھی جائے
غازی تو ساتھ ہو گا گر سفر پڑے کرنے تیری نازوں پلی کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.