Zakhmi Hain Ali Maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasan Raza
سجدے میں ستمگر نے کیسا یہ ستم ڈھایا زخمی ہیں علی مولا
ہے حال برا غم سے ہر ایک نمازی کا زخمی ہیں علی مولا
حیدر نے کہا مت رو احسان کرو لوگو
سن لے نہ کہیں زینب خاموش رہو لوگو
مسجد میں نہ آ جائے ایسے نہ کرو گریہ
سجدے میں لگی ضربت شبیر کے بابا کے
سجدے میں کٹے گا سر بابا کا سکینہ کے
وہ کرب و بلا ہوگی ہاں یہ ہے مگر کوفہ
وہ چین سے سوئے ہیں سب اپنی پناہوں میں
میں دیکھ نہ پاؤں گا غم ان کی نگاہوں میں
کوفے کے یتیموں سے یہ بات چھپا لینا
بابا کے قریب آئے جب روتے ہوئے شبر
بابا کا شکستہ سر رکھنے لگے زانوں پر
سرور نے کہا رو کر آرام سے اے بھیا
بیٹے سے علی بولے تم فکر میری چھوڑو
اے بیٹا حسن دیدو تکمیل عبادت کو
سر خون میں ڈوبا ہے کرتے ہیں سبھی نوحہ
ہے شور یہ مسجد میں یہ ظلم ہوا کیسا
آئی نہ قیامت کیوں اے میرے خدا بتلا
ہے خون مصلے پر حسنین کے بابا کا
ذیشان و حسن گریہ بڑھتا جو نظر آیا
ہر ایک نمازی سے حیدر نے یہ فرمایا
ہے میری قسم تم کو اب اور نہیں کہنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.