Alam Abbas ka seenay laga ke chalte hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Allah Yar Rind
علم عباس کا سینے لگا کے چلتے ہیں
یزیدیت کے کلیجے جلا کے چلتے ہیں
علم عباس کی تعظیم تو ضروری ہے
علم کی راہوں میں پلکیں بچھا کے چلتے ہیں
جو سر جھکاتے ہیں غازی تیری غلامی میں
وہ لوگ اپنے سروں کو اٹھا کے چلتے ہیں
طوفان کیسے نہ بدلیں گے راستے اپنے
عباس تم کو جو ضامن بنا کے چلتے ہیں
قضا سے ڈرتے نہیں ہیں حسین والے تو
قضا کی آنکھوں سے آنکھیں ملا کے چلتے ہیں
عباس تیری وفا سے جنہوں نے سیکھی وفا
جہاں کو تیرا علم وہ دکھا کے چلتے ہیں
عباس تیرے علم سے جنہیں عداوت ہے
خبیث شجروں سے پردے ہٹا کے چلتے ہیں
ہمارے نقوی سروں پہ ہے سایہ غازی کا
غرور خاک میں ان کے ملا کے چلتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.