Pyar Aise To Yateemon Se Kiya Jata Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Johar Rizvi
گھر سے ہونے لگے رخصت جو علی شیر خدا
اشک آنکھوں میں جو دیکھے تو یہ زینب نے کہا
پیار بچوں کو کیا ہاتھ سروں پر رکھا
پیار تو روز ہی کرتے ہو ہمیں تم بابا
کیوں بھلا آج میرے دل میں خیال آتا ہے
پیار ایسے تو یتیموں سے کیا جاتا ہے
کیا چھپاتے ہو یہی سوچ رہی ہوں بابا
آپ کے ہاتھ کے سائے میں پلی ہوں بابا
انگلیاں تھام کے اس کی میں چلی ہوں بابا
اس کے احساس کو پہچان چکی ہوں بابا
اس کا احساس مجھے آج یہ بتلاتا ہے
دیکھ کر باپ کے چہرے کی طرف حسرت سے
ہائے بابا سے یہ زینب نے کہا رو رو کے
پیار پہلے بھی کئی بار کیا ہے تم نے
پھر بھلا آج ہی کیوں آنکھ سے آنسو نکلے
مجھ کو آنکھوں میں تمہاری یہ نظر آتا ہے
دل ہے بے چین بہت آج کیوں بابا میرا
آپ کے سینے کئی بار لگی ہوں بابا
آج سینے سے لگایا تو یہ میں نے سوچا
دل دھڑکتا ہے بہت تیز یہ محسوس ہوا
جس طرح سوچوں یہی مجھ کو سمجھ آتا ہے
کوئی بھی بات نہ زینب سے چھپاؤ بابا
دل میں جو بات ہے وہ بات بتاؤ بابا
اپنے بچوں سے نہ یوں آنکھیں چراؤ بابا
کچھ سنو میری تو کچھ اپنی سناؤ بابا
جانے کیوں آج بہت دل میرا گھبراتا ہے
شب تھی عاشور کی کربل میں وہی منظر تھا
چشم تاریخ بتاتی ہے کہ میں نے دیکھا
پیار اسی طرح سکینہ کو شہ دیں نے کیا
سر پہ جب ہاتھ رکھا رو کے سکینہ نے کہا
کیوں بھلا آج میرے دل میں خیال آتا ہے
ہائے ذیشان و جوہر رو کے سکینہ نے کہا
ہاتھ جس طرح میرے سر پہ رکھا ہے بابا
وہ جو کوفے میں تھے جو مارے گئے میرے چچا
بنت مسلم کے بھی سر پر تھا رکھا ہاتھ اپنا
جانے کیوں آج وہ منظر مجھے یاد آتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.