Haye Zainab Keh Ke Roye Haider e Karrar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
خون پشت سر سے جاری تھا مگر ہر بار
ہائے زینب کہہ کے روئے حیدر کرار
لو یتیمی زینب و کلثوم پہ چھائی
کچھ طبیبوں کی طبابت کام نہ آئی
ابن ملجم نے کیا تھا سر پہ ایسا وار
روتے روتے گردن شبیر کو دیکھا
آہ بھر کر چادر تطہیر کو دیکھا
ہو رہی ہے کربلا بھی شام بھی تیار
چوم کر بیٹی کا سر پھر ہاتھ کو چوما
کربلا سے شام پیدل جائے گی دکھیا
آبلے پاؤں میں ہوں گے آبلوں میں خار
جب پلایا جام شیریں ابن ملجم کو
تشنگی یاد آ گئی کربل کی مولا کو
بازوئے عباس پہ کرنے لگے جب پیار
بولیں فضہ گھر میں جلدی آئیے مولا
رو رہی ہیں فاطمہ کی بیٹیاں مولا
گھر سے باہر آ نہ جائیں ہائے پردہ دار
زندگی زہرا کو روتے کٹ گئی مولا
شام جانے اور بیٹی آپ کی مولا
آپ کے اس درد پہ روتے ہیں ماتمدار
رخصت حیدر کی حیدر کیا گھڑی ہو گی
موت بھی مولا کے پاؤں چومتی ہو گی
ہیں علی خالق سے ملنے کے لیے تیار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.