Rukh se ek baar kafan aur hata do bhaiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
ہائے حیدر کے جنازے پہ عجب منظر تھا
بیٹیاں قدموں سے لپٹی تھیں بصد آہ و بقا
بڑھ کے شبر نے جو چہرے سے کفن بند کیا
دیکھ کر بھائی کے چہرے کو یہ زینب نے کہا
رخ سے اک بار کفن اور ہٹا دو بھیا
میرے بابا کا مجھے چہرا دکھا دو بھیا
جیسے اماں کی ردا میں تھی شفا نانا کی
کیا یہ ممکن ہے کے اٹھ جائیں میرے بابا بھی
میری چادر میرے بابا کو اڑھا دو بھیا
آج بابا جو میرے گھر سے چلے جائیں گے
پھر مجھے شام غریباں میں نظر آئیں گے
اتنے دن کیسے گزاروں گی بتا دو بھیا
کیسے بتلائیں یہ دل غم سے پھٹا جاتا ہے
کیا جدا باپ سے ہو کر بھی جیا جاتا ہے
اپنی بہنوں کو فقط اتنا بتا دو بھیا
ہائے شبیر سے زینب نے کہا رو رو کر
سونا لگتا ہے عمامے کے بنا بابا کا سر
سر پہ بابا کے عمامہ تو سجا دو بھیا
غم میں بابا کے تڑپتا ہے زرا دیکھو تو
دور بیٹھا ہے بلا لاؤ میرے غازی کو
پاس کچھ دیر تو بابا کے بٹھا دو بھیا
آ رہی ہوں گی بقیعہ سے صدا سن کے میری
سر پہ بابا کے نہ پڑ جائے نظر اماں کی
زخم اماں کی نگاہوں سے چھپا دو بھیا
گھر سے جاتا تھا جنازہ جو علی کا باہر
بیٹیاں کہتی تھیں ذیشان و رضا رو رو کر
آخری بار تو بابا سے ملا دو بھیا
خون بابا کی جبیں سے وہ گرا تھا جس پے
اپنے بابا کی نشانی میں بنا لوں گی اسے
میرے بابا کا مصلی مجھے لا دو بھیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.