Haye Mazloom Ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Qamar Baltistani
ہائے مظلوم علی
کیسی کیسی ہے جفا تجھ پہ ہوئی بعد نبی
زخم زہرا ابھی تازہ تھا، ہوا سر زخمی
سامنے تیرے، ترے در کو جلایا مولا
چھین کر حق تیری زہرا کو رلایا مولا
بہر بیعت تیری گردن میں رسن بھی ہے بندھی
خوں رلاتا ہے بہت ہم کو یہ تاریخ کا باب
کوئی دیتا ہی نہ تھا تیرے سلاموں کا جواب
کلمہ گویوں نے دیا تجھ کو صلہ مولا یہی
پہلے احمد کی جدائی نے ستایا تجھ کو
اور زہرا کی مصیبت نے رلایا تجھ کو
اس پہ غم بانٹنے گھر تیرے نہ آیا کوئی
کلمہ گویوں نے رکھی تجھ سے عداوت مولا
منبروں سے تیری ہوتی تھی اہانت مولا
تیرے مظلوم حسن نے یہ قیامت دیکھی
تجھ پہ محراب عبادت میں چلی تیغ ستم
آج تک ہر دل مومن میں ہے تازہ تیرا غم
تجھ سا مظلوم زمانے میں نہیں دیکھا کوئی
دل ہے علوی کہ اسے نوحہ سنا کر روؤں
مرقد میثم تمار پہ جا کر روؤں
کاش مولا میری بن جائے سند نوحہ یہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.