Abid smbhal sambhal kay qadam rakh rahay hain yun
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Nazim Party
عابدؑ سنبھل سنبھل کے قدم رکھ رہے ہیں یوں
پاؤں اُکھڑ نہ جائیں کہیں کائنات کے
ہر گام پر حیات کو آساں بنا دیا
شامِ ابد کو صبحِ ازل سے ملا دیا
سالارِ کارواں نے اندھیرے میں رات کے
جھولے کی راکھ سر پہ اڑاتے ہوئے چلے
اصغرؑ کو اشاروں میں سلاتے ہوئے چلے
قربان جاؤں مولاؑ تیری مشکلات کے
ٹوٹے گا کیسے عزمِ شہنشاہِ کربلا
سجادؑ گر سپر ہے تو زینبؑ ہے حوصلہ
ٹکڑے یہاں ہوئے ہیں یزیدی بساط کے
اے شمرِ بد نہاد و بد انجام و بد گماں
معصوم کا لہو ہے نہ جائے گا رائیگاں
رستے دیکھائے گا یہ جہاں کو نجات کے
بولی سکینہؑ بھیا ذرا پاس آئیے
باقی ہے اور کتنا سفر کچھ بتائیے
کیوں خوف بڑھ رہے ہیں مجھے حادثات کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.