Asr ka hangaam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Hadi Ali Khan Muslim
عصر کا ہنگام ہے اور زینب دلگیر بے
خنجر و تیر و سناں ہے نیزہ و شمشیر ہے
ہر طرف ہتھیار ہے اور درمیاں شبیر ہے
ہاے پیشانی پہ شہ کی حرملہ کا تیر ہے
خون میں ڈوبی ہوی اسلام کی تصویر ہے
عصر کا ہنگام ہے۔۔۔
درد کا ہر ایک منظر ہے نظر کے سامنے
شمر کے ہاتھوں میں خنجر ہے نظر کے سامنے
بھای کا کٹتا ہوا سر ہے نظر کے سامنے
ذبح ہوتے ہیں حسین اور سامنے ہمشیر ہے
عصر کا ہنگام ہے۔۔۔
گرم ریتی پر تڑپتا ہے دل زہرا کا چین
گھر چکا ہے برچھیوں میں مصطفٰی کا نورِ عین
چند لمحوں میں ابھی کٹ جاے گا حلق حسین
کربلا کے بن میں تنہائی ہے اور شبیر ہے
عصر کا ہنگام ہے۔۔۔
اب سیاہ آندھی چلے گی آےنگے اب زلزلے
گردن شبیر ہوگی شمر کے خنجر تلے
ایک رسن میں ہونگے اب بارہ اسیروں کے گلے
اب طمانچے ہیں مسلسل دختر شبیر ہے
عصر کا ہنگام ہے۔۔۔
کربلا ہے حق پرستوں کے لئے کل کاینات
کربلا کے ہاتھ میں ہم نے دیےء ہیں اپنے ہاتھ
جان بھی جاے تو احسن حق کا چھوڑیں گے نہ ساتھ
جانتے ہیں ہم یہی تو مقصد شبیر ہے
عصر کا ہنگام ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.