Kufay Mein Karbala Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Abuzar Mehdi
ہوا قتل مرتضی ہے کوفے میں کربلا ہے
جبریل کی صدا ہے کوفے میں کربلا ہے
خدا کے گھر جو چلی ہے تیغ جفا ستم کی
تر خوں سے مصلی ہے کوفے میں کربلا ہے
تیرے وار نے کیا کیا ہے اے ابن ملجم
ہر سمت یہ بکاء ہے کوفے میں کربلا ہے
مارا گیا نماز میں اک روزے دار کو
کہرام جابجا ہے کوفے میں کربلا ہے
کلثوم و زینب ہیں بے حال ہو گئیں
گریہ کناں زہرا ہے کوفے میں کربلا ہے
سر پیٹ کے روتا ہے غازی یہ دیکھ کر
زخمی شیر خدا ہے کوفے میں کربلا ہے
مادر کا ابھی بھولی کہاں تھی غم زینب
بابا ہوا جدا ہے کوفے میں کربلا ہے
سجدے میں سر علی کا اور وار ہے شقی کا
قیامت اک بپا ہے کوفے میں کربلا ہے
اٹھا دہر سے جنازہ فرمان ہے علی کا
امت کی یہ جفا ہے کوفے میں کربلا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.