Tar Khoon Mein Sajdagah Hai Namazi Lahu Lahu Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Baboo Khan Party Sialkot
تر خوں میں سجدہ گاہ ہے نمازی لہو لہو ہے
کھا کے ضرب جبیں پہ علی آج سرخ رو ہے
دستار مصطفی ہے خون علی سے رنگیں
توحید کے نگہباں کیا خون سے وضو ہے
دین خدا کی خاطر خون علی بہا ہے
بچ جائے لاالہ بس حیدر کی آرزو ہے
بقیعہ لرز اٹھا ہے ملجم کے اس ظلم پر
خیرالنسا کا پھر سے زخمی ہوا پہلو ہے
جبریل نوحہ گر ہیں روتے ہیں بام و در بھی
ماتم عرش فرش پہ ہوا جاری چار سو ہے
فزت بہ رب کعبہ میں عروج بندگی ہے
ہیں مطمئن علی تو پریشان پر عدو ہے
ڈوبی ہوئی لہو میں نماز فجر ہے اظہر
اس ظلم سے جو نکلا گیا عصر تک لہو ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.