Intezar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Sabih Hasan Zaidi
اشک بس تیری جدائی میں بہا کرتے ہیں
لمحہ لمحہ ترے آنے کی دعا کرتے ہیں
لحظہ لحظہ تری فرقت کا گنا کرتے ہیں
تجھ کو معلوم ہے کیا صبح و مساء کرتے ہیں
تیرے دیدار کو بے چین ہیں آنکھیں مولا
کب سے کعبے پہ بچھا رکھی ہیں پلکیں مولا
اپنی آواز سنا دو تو کوئی بات بنے
ہم کو کعبے سے صدا دو تو کوئی بات بنے
اپنا دیدار کرا دو تو کوئی بات بنے
پردہ غیب ہٹا دو تو کوئی بات بنے
ظلم اور جور کی بنیاد ہلا دو مولا
عدل و انصاف کا پیغام سنا دو مولا
کشتی نوح کو طوفاں سے بچاتا ہے خدا
نار نمرود کو گلزار بناتا ہے خدا
اور یعقوب کو یوسف سے ملاتا ہے خدا
سو برس بعد بھی مردے کو جلاتا ہے خدا
جلوہ قدرت حق کچھ تو دکھا دو مولا
تم ہی تو مظہر اوصاف خدا ہو مولا
جوہر حیدر کرار دکھاؤ مولا
پرچم حضرت عباس اٹھاؤ مولا
کشتی دین بھنور میں ہے بچاؤ مولا
اب تو ہر ایک کی فریاد ہے آؤ مولا
آؤ اے ساقی کوثر کے دلارے مہدی
منتظر چاہنے والے ہیں تمہارے مہدی
لوگ کہتے ہیں کہ لشکر ابھی تیار نہیں
نام لیوا ہیں مگر صاحب کردار نہیں
رونے والے تو ہیں پر شہ کا عزادار نہیں
ان محبوں میں کوئی ان کا مددگار نہیں
میں سمجھتا ہوں کہ پابندی حکم رب ہے
حجت وقت کو لشکر کی ضرورت کب ہے
ہوبہو وہ ہے شجاعت میں مثال حیدر
وہ دکھائے گا زمانے کو علی کے جوہر
ایک ہی وار سے کٹ جائیں گے لاکھوں کے سر
پھر سے دہرائے گی تاریخ محاذ خیبر
کفر دیکھے گا یہ ماحول تو گھبرائے گا
تیغ کے وار سے پہلے ہی وہ مر جائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.