Tauheed ka nishan sadaqat hain Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Muzammil Abbas Zaidi
توحید کا نشان صداقت ہیں فاطمہ
حقا کہ رازدار مشیت ہیں فاطمہ
تنہا دلیل ختم نبوت ہیں فاطمہ
آئینہ جمال نبوت ہیں فاطمہ
خدا نے ہادیء برحق سے یوں کلام کیا
رسول پاک یہ عظمت تمہیں مبارک ہو
یہ میری خاص عنایت ہیں فاطمہ زہرا
میرے حجاب کی عصمت تمہیں مبارک ہو
تم ہی ہو رحمت پروردگار دو عالم
مگر یہ تم پہ بھی رحمت تمہیں مبارک ہو
وہ جسکی اوٹ میں وحدت کے راز پنہا ہیں
ظہور پردہء وحدت تمہیں مبارک ہو
نجات کا ہے وسیلہ مشیت قدرت
دلیل ختم نبوت تمہیں مبارک ہو
یہی ہے عزت و راحت بقائے دین خدا
طہارتوں کی طہارت تمہیں مبارک ہو
انہی سے باغ ولایت کے پھول مہکیں گے
یہ ہیں مزاج نبوت تمہیں مبارک ہو
نوازش اور مزمل نصیب تو دیکھو
ملی ہے تم کو شفاعت تمہیں مبارک ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.