Main Hussain Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
معمار ارض کرب و بلا میں حسین ہوں
نوکر بنی ہے جس کی قضا میں حسین ہوں
بھٹکا ہوا تھا راہ مودت تک آ گیا
نار سقر کو چھوڑ کے جنت تک آ گیا
جب حر پہ راز کھلنے لگا میں حسین ہوں
اس پوری کائنات میں شبیر کے سوا
گزرے بہت ولی و نبی عالی مرتبہ
لیکن کوئی یہ کہہ نہ سکا میں حسین ہوں
میرے لئے نبی نے جو سجدہ بڑھا دیا
خالق سے میں نے وعدہ اسی وقت کر لیا
قرضہ اتار دوں گا تیرا میں حسین ہوں
راہب کے سات بیٹے تو معمولی بات ہے
میرے تو اختیار میں کل کائنات ہے
جو چاہوں جس کو کر دوں عطا میں حسین ہوں
دیدار کا تھا شوق جو خود کو مٹا دیا
مولا نے ہاتھ تھام کے بچے سے یہ کہا
اٹھا جا حبیب اٹھ کے بتا میں حسین ہوں
واقف نہیں ہے وہ میرے جاہ و جلال سے
بیعت طلب ہے فاطمہ زہرا کے لال سے
شاید یزید بھول گیا میں حسین ہوں
سر جس کا کاٹ کر بھی نہ ظالم جھکا سکے
خاموش کرنا چاہا تھا جس کو یزید نے
نوک سناں پہ بول اٹھا میں حسین ہوں
مرحب مزاج جو بھی ہے سب کو پچھاڑ دوں
فرعون جو اٹھے اسے دوزخ میں گاڑ دوں
ہے میری ذوالفقار عصا میں حسین ہوں
ممکن نہیں یہ کام حد ممکنات سے
کرب و بلا کی خاک پہ غازی کے ہاتھ سے
میں نے لکھی کتاب وفا میں حسین ہوں
چمکے ہیں میرے نور سے ذرے زمین کے
تم کیا بتاؤ گے مجھے قانون دین کے
اسلام میرے گھر میں پلا میں حسین ہوں
تو ماتمی ہے میرا مجھے بھی ہے یہ خبر
لیکن میرے عمل پہ تکلم عمل بھی کر
پھر بخش دوں گا تیری خطا میں حسین ہوں
اک دن میں عکس فاتح خیبر بنا دیا
لوری میں کیا حسین نے اس کو سنا دیا
اصغر بھی رن میں کہنے لگا میں حسین ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.