Zikr Haider Ka Sunanay Mein Maza Aata Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Danish Ali
ذکر حیدر کا سنانے میں مزا آتا ہے
دل منافق کا جلانے میں مزا آتا ہے
کہا میثم نے فقط ذکر علی ہوتا رہے
پھر زباں اپنی کٹانے میں مزا آتا ہے
ساقیا ہم کو مئے حب علی دیتا جا
کہ ہمیں پینے پلانے میں مزا آتا ہے
راز معراج کا دنیا نے چھپایا لیکن
ہم کو یہ راز بتانے میں مزا آتا ہے
وہ جو میدان سے بھاگے تھے بچا کر جانیں
ان کے حالات بتانے میں مزا آتا ہے
سن کے حیدر کے فضائل جو بگاڑے چہرے
ایسے شیطاں کو تپانے میں مزا آتا ہے
شجرے کھل جاتے ہیں سرکار بھری محفل میں
نعرہ حیدر کا لگانے میں مزا آتا ہے
اے رضا عشق کے سجدے کی یہی توضیح ہے
سر در شہ پہ جھکانے میں مزا آتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.