Kaise Phir Us Hussain Pe Salle Ala Na Ho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Danish Ali
لاکھوں شریک بن رہے تھے لا شریک کے
ہر اک نے دین اپنے مطابق بنا لیا
سجدے تمام سجدہ شبیر پے نثار
جس نے خدائی اور خدا کو بچا لیا
کیسے پھر اس حسین پہ صل علی نہ ہو
جو لا نہیں کہے تو کہیں لالہ نہ ہو
توحید اپنا نام و نشاں ڈھونڈتی پھرے
گر دشت میں حسین کا سجدہ ادا نہ ہو
گر دل میں کربلا کی محبت نہ ہو کہیں
حج کی مسافتوں کا کوئی فائدہ نہ ہو
مولا علی کے ہاتھ پہ بیعت نہ گر کریں
موسی کے ہاتھ سے بھی کوئی معجزہ نہ ہو
بیشک مریض بغض علی وہ مریض ہے
عیسی بھی پھونک مارے تو اس کی شفاء نہ ہو
دونوں بہت عزیز ہیں رب کو حسین کو
ماتم ہو یا نماز ہو ہرگز قضا نہ ہو
یہ انتہا نہ ہو یہ ابتدا نہ ہو
کب ہو وجود عرش اگر کربلا نہ ہو
محسن وجود ظلم سے مٹ جائے کائنات
کچھ بھی نہ ہو جہاں میں اگر کربلا نہ ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.