Al Ajal Zeest Ka Ab Rakht e Safar Hai Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Danish Ali
العجل زیست کا اب رخت سفر ہے مولا
تیرے بن کیسے جئیں تجھ کو خبر ہے مولا
ایسے دھندلائے اجالے تیری غیبت کے سبب
روشنی کے نہ معنی ہیں نہ مفہوم ہے اب
کوئی سورج نہ ستارہ نہ قمر ہے مولا
العجل کہتے ہوئے سوئے حرم تکتے ہیں
منتظر تیرے تیری راہ پہ نظر رکھتے ہیں
تیرے کعبے کی مگر تجھ پہ نظر ہے مولا
ہم فقیروں کا تونگر ہے کہاں پوچھتے ہیں
پوچھنے والے جو غیبت کا مکاں پوچھتے ہیں
ہم یہ کہتے ہیں جدھر رب ہے ادھر ہے مولا
کئی صدیوں سے تلاوت ہے مسلسل جاری
پھر بھی ہر راز الہی پہ خاموشی طاری
آیتوں پر تیری غیبت کا اثر ہے مولا
العجل اس کا وظیفہ ہے کئی صدیوں سے
آسمانوں پہ تڑپتا ہے وہ سجدے کے لیے
منتظر آپ کا مریم کا پسر ہے مولا
دہر پہ ماتم شبیر سے انکاری ہے
پھر بھی بارود کی خوشبو میں عزا جاری ہے
ان عزاداروں کو کب موت کا ڈر ہے مولا
قبر میں بھی جو سنیں اللہ اکبر اکبر
خاک سے اٹھے وہ لبیک کا کلمہ پڑھ کر
جیسے سلمان کو بخشا یہ ہنر ہے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.