Intezar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Danish Ali
دیدہ و دل ہے سراپا انتظار
کر رہا ہے ہر زمانہ انتظار
تھک گئیں ہیں یہ نگاہیں یا امام
ختم کیجئے اب خدارا انتظار
چودہ صدیوں سے ہے مولا کر رہا
علقمہ پہ اک پیاسا انتظار
پھر علی کا مجھ پہ ہونا ہے نزول
کر رہا ہے پھر سے کعبہ انتظار
صدیوں سے دریاؤں کی دہلیز پر
کر رہا ہے ہر عریضہ انتظار
وقت سے اہل عزا آیا کرو
کرتی ہیں مجلس میں زہرا انتظار
میثم تمار کی ہم کو قسم
آپ کا ہے دار جیسا انتظار
روضہ سرور پہ ثاراللہ تیرا
کرتا رہتا ہے پھریرا انتظار
لکھے گا انور عریضہ اب کے بھی
کرتا ہے ہر سال دریا انتظار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.