Mere Mola Mehdi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Ali Adil
جان مشکل میں گھیری ہے میرے مولا سب کی
اب تو آ جاؤ خدارا میرے مولا مہدی
انتظار آپ کا مولا میرے جہان کو ہے
مشکلیں جینے میں ہر صاحب ایمان کو ہے
اب مصافحے سے بھی خطرہ یہاں پے جان کو ہے
آپ کی مولا ضرورت یہاں انسان کو ہے
ساتھ عباس کے تلوار علی بھی لاؤ
پردہ غیب سے باہر میرے مولا آؤ
موت کیا چیز ہے اے مولا آنی جانی ہے
ہو ظہور آپ کا جلدی یہ دعا مانگی ہے
خانہ کعبہ بھی اب ہونے لگا خالی ہے
آپ کے آنے کی مولا یہی نشانی ہے
کون ہے بعد بلال کس نے یہاں آنا ہے
آپ کا سایہ ہی کعبے کی چھت پے چھانا ہے
ہے دعا یہ کہ وہ دن جلد ہی آئے مولا
تربت زہرا پے سایہ تیرا چھائے مولا
فرش ماتم تیرا نوکر واں بچھائے مولا
تربت زہرا پے اشکوں کو بہائے مولا
تربت فاطمہ پے ماتم زنجیر بھی ہو
اور میرے سامنے مولا تیری تصویر بھی ہو
آپ آئیں گے تو دنیا میں سکوں جب ہو گا
خاتمہ دشمن شبیر کا بھی تب ہو گا
آپ کے آنے سے پھر پاک یہ عرب ہو گا
ایسا حج ہو گا کہ مسرور پھر سے رب ہو گا
آپ آئیں گے تو دنیا یہ پاک تر ہو گی
آپ کے آنے کی نہ جانے کب خبر ہو گی
روز لکھتا ہوں اسد اعظمی خط مولا کو
اور یہی کہتا ہوں مولا سے اپنے میں رو رو
مولا جلدی سے میری آرزو یہ پوری ہو
میری ان آنکھوں کو تم اپنے نور سے بھر دو
قبل مرنے سے زیارت ہو آپ کی مولا
ہو میرے سامنے مرنے سے قبل کچھ ایسا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.