Ek Zamana Aayega
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Joan Rizvi
ہر زمانہ منتظر جس کا ہے وہ آ جائے گا اک زمانہ آئے گا
راز کے ہر راز سے پردہ اٹھایا جائے گا اک زمانہ آئے گا
زندگی باقی بھی ہوگی تو قضا آ جائے گی
غیض میں آ کر اسے خود یہ زمیں کھا جائے گی
فاطمہ کے لال کا جس پر اشارا جائیگا اک زمانہ آئے گا
با ادب عیسی نبی ہو جائیں گے صف میں کھڑے
جب امام عصر آئیں گے امامت کے لیے
انبیاء سے ہیں علی افضل بتایا جائیگا اک زمانہ آئے گا
حکم پر مولا کے سب موجود ہوں گے ماتمی
پہلے تعمیر بقیعہ خود کریں گے ماتمی
پھر وہاں پر ماتمی حلقہ لگایا جائیگا اک زمانہ آئے گا
تھر تھرائیگی زمیں وہ کام ہو گا دیکھنا
دشمن زہرا کا جو انجام ہو گا دیکھنا
غاصبوں کے جسم کو زندہ جلایا جائیگا اک زمانہ آئے گا
جب ولا کے بغض کو دنیا سے وہ کر دے گا صاف
انبیاء آ جائیں گے کرنے کو مہدی کا طواف
یوں علی کے لال کا صدقہ اتارا جائیگا اک زمانہ آئے گا
دور ہو گا خانہ کعبہ برے حالات سے
جب لگائیں گے علم عباس اپنے ہاتھ سے
پھر علی کا جشن کعبے میں منایا جائیگا اک زمانہ آئے گا
جون اور ذیشان ان کا مرتبہ ہے کیا حسیں
انتظار منتظر میں جن کی سانسیں رک گئیں
جب امام آئینگے انکو پھر اٹھایا جائیگا اک زمانہ آئے گا
کوئی غالی ہو گیا کوئی مقصر دیکھئے
کیا یہ منبر رہ گئے آپس میں لڑنے کے لیے
فیصلہ دونوں کا دنیا کو سنایا جائیگا اک زمانہ آئے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.