Ana Majnoon Al Ali Haider Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sonu, Monu
کل ایمان علی میرا سلطان علی
نور یزدان علی
مومن کا ایمان علی ہے
سجدوں کی میزان علی ہے
تیرہ رجب کو ہو گیا ظاہر
کعبے کی پہچان علی ہے
کون ہے تیرے جیسا سائیں
میرے مرشد مولا سائیں
راس فقیری آ گئی مجھ کو
یہ ہے تیرا صدقہ سائیں
آیت اللہ علی ۔ کعبتہ اللہ علی ۔ عزت اللہ علی
پیشوا میرا علی ۔ رہنما میرا علی ۔ آسرا میرا علی
دل کے اندر لب کے اوپر
حیدر حیدر حیدر حیدر
مستی میں جب تجھ کو پائے
کیوں نہ دھمالیں ڈالے قلندر
بات منافق کو یہ کھلی ہے
میرا علی ولیوں کا ولی ہے
کافر کافر کافر کہنے والو
ہم شیعوں کی جان علی ہے
شاہ شہباز علی ۔ دین کا راز علی ۔ رب کی آواز علی
روح اسلام علی ۔ سب میرے کام علی ۔ آپ کے نام علی
سورج کو پلٹایا علی نے
تارے کو بلوایا علی نے
اپنی خاطر دو نبیوں سے
کعبے کو بنوایا علی نے
خیبر کا دروازہ اکھاڑا
مرحب کو بھی اس نے پچھاڑا
وہ کیوں پہاڑی پر بھاگے گا
جس نے پڑھا ہے حیدر کا پہاڑا
شاہ محراب علی ۔ در نایاب علی ۔ فخر اصحاب علی
سب کا محسن ہے علی ۔ دل مومن ہے علی ۔ میرا ضامن ہے علی
آؤ تکلم خم کے جیسا
ہاتھ اٹھا کر سارے بولو
ہم بھی لگائیں مل کر نعرہ
حیدر مولا حیدر مولا
شرح توحید علی صبح امید علی
ہے میری عید علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.