Imam Asr ke aane pe faisla hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
امام عصر کے آنے پہ فیصلہ ہو گا
حساب خون شہیدان کربلا ہو گا
خدا کی طرح سے رہتے ہو تم بھی پردے میں
تمہارے جیسا بھلا کون دوسرا ہو گا
کسے بچانا ہے اور کس کا سر اڑانا ہے
یہ ذوالفقار کو پہلے سے ہی پتہ ہو گا
امام آئیں گے تبدیلی ساتھ لائیں گے
علم کے سائے میں مومن کا حج ادا ہو گا
جب ہی تو ملنے لگے خود بخود جواب مجھے
میرے عریضے کو مولا نے پڑھ لیا ہو گا
نقاب آپ کے چہرے سے ہٹ بھی جائے اگر
میرے یقیں میں اضافہ کہاں بھلا ہو گا
نظر کا دھوکا ہے ہم کو نظر نہیں آتا
وہ آنے والا نہیں ہے وہ آ گیا ہو گا
ہم انتظار تکلم نہ ان کا چھوڑیں گے
ہماری جان ہی جائے گی اور کیا ہو گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.