Imamat ke fazail jab bhi mozu e kalaam aaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
امامت کے فضائل جب بھی موضوع کلام آئے
مضامین مودت بالخصوص میرے نام آئے
زمانہ منتظر ہے جس کا یا رب وہ امام آئے
وہ ہمنام محمد صورت خیر الانام آئے
یہ دربار امامت ہے بڑی اس کی فضیلت ہے
یہی وہ در ہے جس در پر فرشتے صبح و شام آئے
نبی کے بارہویں فرزند و نائب کا ہے نام آیا
محبوں کی طرف سے اب درود آئے سلام آئے
نہیں ممکن یہ جور وظلم و استبداد مٹ جائیں
مگر اس دن کہ جس دن تخت پر اپنا امام آئے
ہیں متوالے موالی آج مولائی سبھی رقصاں
کہ ان کو سلسبیل خلد سے کوثر کے جام آئے
زمانہ پھر سے ہے زیر عتاب ظلمت دوراں
وہ مہر نور ختمی مرتبت خاتم امام آئے
پھر آئے انقلاب، عدل، دیں کا بول بالا ہو
حصول عدل کے منشور میں ہر خاص و عام آئے
عبث ثابت ہوئی ہیں کوششیں اور کاوشیں ساری
نہ مہدی آئیں جب تک کیسے اسلامی نظام آئے
ہو کوئی دور دوراں سچ ہے ہر فرعون را موسی
کوئی نمرود یا پھر آج کوئی بے لگام آئے
قصیدہ آپ کے ممتاز نے کیا خوب لکھا ہے
سبھی کہتے ہیں گرچہ اور بھی تھے خوش کلام آئے
ظہور قائم آل محمد ہم سبھی دیکھیں
یہ غیبت کے اٹھیں پردے ولیء امر عام آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.