Farman e Risalat Ko Bhulate Ho Musalman
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
فرمان رسالت کو بھلاتے ہو مسلماں
کیوں فاطمہ زہرا کو ستاتے ہو مسلماں
معصومہ ہے مخدومہ حسنین کی مادر ہے
تفسیر ہے کوثر کی یہ بنت پیمبر ہے
کیوں پہلو پہ دروازہ گراتے ہو مسلماں
تم جانتے ہو لوگو اس بی بی کی عظمت کو
لوٹایا ہے کیوں خالی خاتون قیامت کو
کیوں آگ اس کے گھر کو لگاتے ہو مسلماں
بابا کے مدینے میں ہائے رات جو آتی ہے
رونے کے لئے باہر وہ شہر سے جاتی ہے
کیوں رونے پہ پابندی لگاتے ہو مسلماں
دربار میں مخدومہ حق مانگنے آئی ہے
معصوم گواہوں کو ہمراہ وہ لائی ہے
دل کس لئے زہرا کا دکھاتے ہو مسلماں
جس شخص نے احمد کو ہذیان سنایا تھا
جس شخص نے کوڑے سے زہرا کو رلایا تھا
کیوں ناز اس شقی کے اٹھاتے ہو مسلماں
تم نے تو ثقیفہ میں اجلاس بٹھائے تھے
احمد کے جنازے پہ تم لوگ نہ آئے تھے
حق کیسے خلافت پر جتاتے ہو مسلماں
کیا احمد مرسل سے یہ پیار کیا تم نے
زہرا ہی کے روضے کو مسمار کیا تم نے
تم کیسی محبت یہ دکھاتے ہو مسلماں
حیدر کے گلے میں بھی ڈالا ہے رسن تم نے
شبیر کو مارا ہے حسن تم نے
اب عابد مضطر کو رلاتے ہو مسلماں
زہرا کا یہ وعدہ ہے توقیر وہ پائے گا
میرے گھر کے اجڑنے کا جو سوگ منائے گا
پھر کس لئے تم فتوے لگاتے ہو مسلماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.