Haseen Tum Sa Rasoolon Mein Nahi Dekha Ali Akbar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسیں تم سا رسولوں میں نہیں دیکھا علی اکبر
زیارت تیری کرتا ہے تیرا بابا علی اکبر
یہ کس نے کہہ دیا سرکار کا سایہ نہیں کوئی
محمد مصطفی کا آپ ہیں سایہ علی اکبر
نہیں ہو گا تمہارا بھی کوئی سایہ علی اکبر
کبھی سائے کا سایہ ہو نہیں سکتا علی اکبر
دیے راہب کو جس نے سات بیٹے اپنی مرضی سے
نماز شب میں اس نے آپ کو مانگا علی اکبر
خدا کے لاڈلے کے لاڈلے ہو تم جبھی رب نے
اذاں میں بھی تمہارا نام ہے رکھا علی اکبر
فرشتے انبیاء سب گیارہویں شعباں کو آتے ہیں
در شبیر پر لینے تیرا صدقہ علی اکبر
نہ کیوں کر یاد تجھ کو دیکھ کر اللہ کی آئے
تیرا دادا ہے جب اللہ کا چہرہ علی اکبر
وہ کاغذ وزن میں یوسف کے ہم پلہ نظر آیا
لکھا تھا جس پہ خالی نام ہی تیرا علی اکبر
اجازت دیں محمد تو اسے بھی آمنہ کہہ دوں
وہ جس بی بی نے تم کو گود میں پالا علی اکبر
تکلم کیسے پہچانیں گے اس کو لوگ محشر میں
رسول اللہ کے جب ساتھ آئے گا علی اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.