Matam Mein Uth Rahe Hain Jo Yeh Hath Baar Baar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Syed Sajjad Naqvi
ماتم میں اٹھ رہے ہیں جو یہ ہاتھ بار بار
زہرا سے لے رہے ہیں یہ خیرات بار بار
فضہ کی روٹیوں کا یہ بدلہ ہے بلقیں
جبریل لا رہے ہیں جو آیات بار بار
میں بار بار جاتا ہوں قبر حسین پر
ہوتی ہے اپنے رب سے ملاقات بار بار
روز غدیر عہد کی تجدید کے لیے
ہوتے ہیں خود بلند میرے ہاتھ بار بار
چپ ہو گیا میں کہہ کے فقط یا علی مدد
زیر لحد ہوئے جو سوالات بار بار
خیبر بھی یاد کیجئے خندق بھی شیخ جی
کیوں اپنی بھول جاتے ہو اوقات بار بار
ہر دشمن بتول پہ محشر کی صبح تک
برسے گی لعنتوں کی یہ برسات بار بار
نام علی نماز و اذاں سے نکال کر
باطل کرو نہ اپنی عبادات بار بار
بی بی یہی ہے محسن و سجاد کی دعا
ان کو عطا ہو اذن زیارات بار بار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.