Dar-e-Haider Ke Samne
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sonu, Monu
سر موت کا جھکا ہے میرے سر کے سامنے
بیٹھا ہوا ہوں میں در حیدر کے سامنے
انتر سے موت بول رہی تھی کے ہوش کر
منتر نہیں چلیں گے یہ حیدر کے سامنے
کیوں رن میں ہنس رہا ہے تیرا لاڈلا رباب
کس نے کھلونے رکھ دیئے اصغر کے سامنے
پینی ہے تو شراب ولایت پیا کرو
بیٹھا کرو ادب سے قلندر کے سامنے
کیسے رکیں گے ثاقیء کوثر کے سامنے
رکتے نہیں جو مالک اشتر کے سامنے
حر کس قدر ذہین تھا جلدی سمجھ گیا
نو لاکھ کچھ نہیں ہیں بہتر کے سامنے
سجاد ہو گی حشر میں دنیا ادھر ادھر
بیٹھے رہیں گے ہم در حیدر کے سامنے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.