Wo Batayenge Humein Kya Hai Wilaye Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سرور کے علمدار
زینب کے وفادار
یا ثانی کرار
سرداروں کے سردار
وہ بتائیں گے ہمیں کیا ہے ولائے عباس
آؤ شبیر سے سنتے ہیں ثنائے عباس
یاد ہے مجھ کو وہ صفین کا سارا منظر
فخر سے سر تھے اٹھائے ہوئے بابا حیدر
دے کے غازی کو دعا کہتے تھے بھائی شبر
تم نے دشمن سے بھی کروا دیا حیدر حیدر
فتح ایسی تھی کہ ہر فاطمہ زادہ خوش تھا
خود میں صفین میں غازی سے زیادہ خوش تھا
اللہ اللہ عجب طرح سے یہ بپھرا تھا
میں نے زینب کی قسم دے کے اسے روکا تھا
ورنہ لشکر تو اسی روز تہ و بالا تھا
اس نے جب غیض میں شمشیر سے خط کھینچا تھا
اس کی ہیبت کا یہ عالم ہے کہ ڈرتی ہے ہوا
اب بھی دو حصوں میں اس خط سے گزرتی ہے ہوا
کھل کے یہ بازوئے شبیر لڑے گا اک دن
یعنی محشر میں ہے تحریر لڑے گا اک دن
بن کے والفتح کی تفسیر لڑے گا اک دن
اے تکلم یہ مہاویر لڑے گا اک دن
جب اسے تیغ چلانے کی اجازت ہوگی
اور پھر کچھ بھی نہیں ہو گا قیامت ہو گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.