Kitna Pyara Hussain Ka Roza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
کتنا پیارا حسین کا روضہ
میرے مولا حسین کا روضہ
طور پر موسی اب نہیں جاتے
جب سے دیکھا حسین کا روضہ
خلد میں مصطفی کے روضے کے
ساتھ ہو گا حسین کا روضہ
ہے قمر جیسا روضہ غازی
شمس جیسا حسین کا روضہ
اس نے اللہ کی زیارت کی
جس نے دیکھا حسین کا روضہ
کیا کرے دل کہ کعبے میں بھی اسے
یاد آیا حسین کا روضہ
خواب سے کیوں جگا دیا مجھ کو
سامنے تھا حسین کا روضہ
فاطمہ کے یہ دو ٹھکانے ہیں
یا علی یا حسین کا روضہ
فخر سے چومتے ہیں خود مہدی
اپنے دادا حسین کا روضہ
میر سجاد ہم کہاں جاتے
گر نہ ہوتا حسین کا روضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.