Kaabey Ko Qibla Kar Diya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasan Raza
خیبر کو اٹھانے والا آدم کو بچانے والا
مرحب کو مارنے والا ہر مشکل ٹالنے والا
توڑ کے جب دیوار کو آیا دنیا کو حیران
کر دیا کر دیا کر دیا کعبے کو قبلہ کر دیا
شکریہ مولا کعبہ یہ بولا اتنا بڑا احسان
کر دیا کر دیا کر دیا کعبے کو قبلہ کر دیا
اب میرے در پر سر کو جھکا کر دنیا پڑھے گی نمازیں
جن و ملک بھی سجدہ کریں گے نبیوں کی ہوں گی قطاریں
گھر پہ خدا کے کون کرے گا اتنا بڑا احسان
کون و مکاں میں نہ آسماں میں کوئی نہیں ہے ایسا گھر
تجھ کو سمجھنا اے میرے مولا ہے معرفت کا یہی سفر
حکم خدا تھا یا تیرا منشاء اتنا بڑا احسان
سلمان و قنبر مقداد و بوذر اب یہاں آتے رہیں گے
شاہ و گدا گر سب تیرے نوکر مدح سناتے رہیں گے
تیرہ رجب کو ہے تیرا آنا اتنا بڑا احسان
میری زمیں کی سب کی جبیں کی توقیر تو نے بڑھا دی
جھوٹے خداؤں کو تو نے توڑا دنیا یہیں پر جھکا دی
پڑ گیا سایہ تیرے کرم کا اتنا بڑا احسان
تیرا وسیلہ مل گیا مولا اب یہاں آئیں گی زہرا
تو نے آ کر توڑ دیا ہے ظلم و جور کا پہرہ
بنت نبی کا آنا جانا اتنا بڑا احسان
مدح علی کی لہجہ حسن کا اور قلم ہے مظہر کا
سارے جہاں میں عزت و شہرت صدقہ ہے تیرے ہی گھر کا
مجھ کو بنایا ذاکر اپنا اتنا بڑا احسان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.