Ashoor ka suraj
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Mirza Sikander Ali
عاشور کا سورج جلتا ہے
ہر خاک کا ذرا جلتا ہے
جلتی ہے زمینِ کرب و بلا
یا عرشِ معلیٰ جلتا ہے
انصار کے خیمے جلتے ہیں
شبیر کا خیمہ جلتا ہے
اسلام کی دنیا جلتی ہے
کعبے کا مسلےٰ جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
نیزے کو جگہ دی ہے دل میں
ایسے کہ جگر کا کیا کہنا
اکبر کو سکونِ قلب ملا
لیلیٰ کا کلیجہ جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
قرآن کے پڑھنے والوں نے
قرآں کو جلا کر خاک کیا
یٰس کا سورہ جلتا ہے
قرآن کا پارہ جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
گھر بار جلایا اُمت نے
کیا خوب یہ اجرِ رسالت ہے
جلتی ہے محمدکی مسند
بے شیر کا جھولا جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
عطرت پہ نبی کے جور و ستم
کیا خوب مسلمانوں نے کیا
زینب کی ردا کیا جلتی ہے
اسلام کا پردہ جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
رکھی جو فدک میں چنگاری
یہ شعلے اُسی کے نکلتے ہیں
کیا آگ بغاوت کی پھیلی
رن کر ب و بلا کا جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
بے شیر کی تشنہ دہانی نے
اک آگ لگا دی پانی میں
اصغر کے تبسم پر اب تک
دریا کا کنارا جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
خیمے میں سکینہ دیکھتی ہے
جب یاس سے خالی ساغر کو
ساحل پہ تڑپتا ہے لاشہ
سقّہ کا کلیجہ جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
تھی کفر کو ایمان سے ٹکر
گھر بار نبی کا جل کے رہا
جلتی ہے جدھارے کعبہء دیں
ایمان کا قبلہ جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
زنجیر زنی یہ سینہ زنی
تم ہم کو نہ سمجھو دیوانے
شبیر تمہارے ماتم سے
دل اور کسی کا جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
صد ہیف کے مثلِ رنگِ حنا
کبریٰ کا سہاگ اب جل ہی گیا
اس دشتِ بلا میں اے مرزا
کیا کیا میں کہوں کیا جلتا ہے
عاشور کا سورج ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.