Hai Sakhawat Ka Asman Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nabeel Abbas Rizvi
ہے سخاوت کا آسماں عباس
ہے وفاؤں کی داستاں عباس
اس کی سمجھو بدل گئی قسمت
ہو گئے جس پہ مہرباں عباس
آج محفل میں خوب رونق ہے
جیسے موجود ہوں یہاں عباس
ہم علم اس لیے اٹھاتے ہیں
یہ علم ہے تیرا نشاں عباس
ہر طرف بس اسی کے جلوے ہیں
کیا کہوں ہیں کہاں کہاں عباس
زائرو کیا نصیب پایا ہے
کربلا کے ہیں میزباں عباس
تو سہارا علی کی بیٹی کا
قلب زہرا علی کی جاں عباس
لکھے ذیشان اور نبیل پڑھے
چلتا جائے یہ کارواں عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.