Dar e Abbas Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
نور عباس سے روشن ہے چراغ حیدر
ایک جیسا ہے حسب اور نسب کا سورج
ہم نے ہر سال ابھرتے ہوئے دیکھا اکبر
چار شعبان کے دن تیرہ رجب کا سورج
آتے ہیں خود یوم عاشورہ در عباس پر
ابن زہرا کہہ کے یا زہرا در عباس پر
چاہے آئے جس قدر دنیا در عباس پر
کم نہیں شبیر کا صدقہ در عباس پر
مانگنا ہے اذن مجھکو حاضری سے پیشتر
پڑھ رہا ہوں انا اعطینا در عباس پر
فضل ربی اور ابو الفضل میں یہ ربط ہے
فضل بانٹا جاتا ہے رب کا در عباس پر
خیمہء زینب کے پہرے پر ادھر عباس تھا
اور ادھر اکبر کا تھا پہرہ در عباس پر
مجھ کو کعبے سے صدا آئی مجھے منظور ہے
جب کیا میں نے ادا سجدہ در عباس پر
تشنہ لب سقے کی تربت ہے سبیلوں کی سبیل
پانی بھرنے آتا ہے دریا در عباس پر
یہ جو مشکیزہ علم کے ساتھ ہے سمجھو ہے در
اک در عباس کے جیسا در عباس پر
ایک ہی جلوے کی خواہش میں سفر کرتے ہوئے
طور پر موسی گئے بندہ در عباس پر
پڑھ چکا جب سورہء توبہ در شبیر پر
حر نے پھر پہلا قدم رکھا در عباس پر
اب بھی ہے معراج کا منظر نظر کے روبرو
گو نہیں اکبر کوئی پردہ در عباس پر
کس قدر اکسیر ہے تعمیر جنت کے لیے
خاک ہو جاتی ہے جو یکجا در عباس پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.