Hussain Ka Haq Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Joan Rizvi
عبادتوں کے جہاں پر حسین کا حق ہے
نماز سجدہ اذاں پر حسین کا حق ہے
یہ کہہ کے چھوڑ دیا حر نے شام کا لشکر
گھلا یہ سورہء توبہ کا ترجمہ مجھ پر
ہر ایک سچی زباں پر حسین کا حق ہے
پکارتا ہے یہ راہب مجھے نصیب نہ تھے
یہ سات بیٹے دیے مجھکو ابن زہرا نے
سو میرے نام و نشاں پر حسین کا حق ہے
خدا کی بخشی ہوئی جاں تو لے چکی تھی قضا
مرے امام نے مجھکو دوبارہ زندہ کیا
بس اب حبیب کی جاں پر حسین کا حق ہے
وہ بارگاہ ہو مسجد کہ خانہء کعبہ
وہ کوہ طور کی منزل ہو بعد عاشورہ
جہاں خدا ہے وہاں پر حسین کا حق ہے
ہم اہل عشق جو گھر میں علم سجاتے ہیں
تعارف اپنا زمانے کو یہ بتاتے ہیں
مکین ہم ہیں مکاں پر حسین کا حق ہے
یزید دیکھ یہی فتح کی دلیلیں ہیں
تری سپاہ سے بڑھ کر یہاں سبیلیں ہیں
یہ دیکھ آب رواں پر حسین کا حق ہے
یہی تو ماتم زنجیر میں منادی ہے
علی کے لال مری زندگی تمھاری ہے
مرے لہو مری جاں پر حسین کا حق ہے
ابھی تو کرب و بلا تو کبھی نہیں جاتا
تو بعد موت جہنم میں ہی چلے جانا
کہ شیخ باغ جناں پر حسین کا حق ہے
الہی خلد کی اہل عزا کو کیا ہے خبر
غلام خوش رہیں گے مالکوں کی چوکھٹ پر
وہیں بسا دے جہاں پر حسین کا حق ہے
جو پہرے دار رہے تھے مزار زینب پر
وہ سب شہید یہ کہتے ہیں شام کے اکبر
ہر انقلاب زماں پر حسین کا حق ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.