Hussain Rakhay Ga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
جہاں جبیں سر سجدہ حسین رکھے گا
وہاں کا نام معلی حسین رکھے گا
اگر خدا بھی کعبے کو یہ اجازت دے
یہ سنگ و خشت کا گھر بھی وہاں پہنچ جائے
جہاں قدم میرا مولا حسین رکھے گا
بلا کے دشت میں دعوی کیا تھا زینب نے
قضا کا بس نہیں اس کے کلام کو روکے
خدا کے نام کو زندہ حسین رکھے گا
صلہ ہے حر تجھے یہ احترام زہرا کا
وہ انتظار کرے گا تا صبح عاشورہ
تمہارے آنے کا رستہ حسین رکھے گا
جبین چوم کے اکبر کی کہتے تھے مولا
اذاں میں تم کو بھی ہر دن پکارے گی دنیا
تمہارا نام ہی ایسا حسین رکھے گا
کہا حبیب کو یہ زندہ کر کے مولا نے
تو کربلا کی ضرورت ہے میرے دوست تجھے
قضا کے بعد بھی زندہ حسین رکھے گا
بتول کہتی تھیں ہم نے پڑھایا ہے قرآں
سناں کی نوک پہ بھی آیتیں کرے گا بیاں
ہمارا مان ہمارا حسین رکھے گا
ہے رونے والوں سے اکبر مجھے یہی کہنا
خدا کا قرض نہیں جب حسین نے رکھا
تمہارے اشکوں کا قرضہ حسین رکھے گا؟
ہمیں تو ان کے فقط قرب کی ضرورت ہے
الہی اپنی وہی سر زمین جنت ہے
کنیز زادوں کو جس جا حسین رکھے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.