Manzar Bare Bare
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Syed Muhammad Shah
شعبان میں ہیں جشن کے منظر بڑے بڑے
اترے ہیں آسماں سے زمیں پر بڑے بڑے
پہلی کو جشن آمد زینب مناتے ہیں
تحفے میں دے کے بیٹی کو چادر بڑے بڑے
اتنی بلندیاں اسے رومال سے ملیں
کرتے ہیں رشک حر پہ پیمبر بڑے بڑے
تقسیم چھوٹے چھوٹے سے ٹکڑوں میں ہو گئے
قاسم کو جو دکھاتے تھے تیور بڑے بڑے
بیعت کا سر کیوں عون و محمد نہ کاٹتے
چھوٹے تھے پر اٹھائے تھے خنجر بڑے بڑے
نبیوں سے بڑھ کے لگتے تھے عاشور والے دن
رتبے میں کربلا کے بہتر بڑے بڑے
نوک سناں ہے دار ہے اک زیر تیغ ہے
مدح علی کے کتنے ہیں منبر بڑے بڑے
کہتی تھی فضہ اتنا نہ سلمان فخر کر
دست خدا ہیں میرے بھی سر پر بڑے بڑے
ہنس ہنس کے سانپ سب کو بتائے گا حشر میں
روئے تھے کیسے غار کے اندر بڑے بڑے
یہ سب کرم ہے میثم تمار کا اسد
جو مانتے ہیں تجھ کو سخنور بڑے بڑے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.