Chal Dar E Shabbir Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Sajjad Naqvi
چل در شبیر پر رتبہ سوا ہو جائے گا
خانہ کعبہ تیرا بھی حج ادا ہو جائے گا
فیصلے میں دیر کی تو فاصلہ ہو جائے گا
حر نہیں بن پائے گا تو حرملہ ہو جائے گا
انبیاء سے کہہ رہے ہیں مصطفی گھبراؤ مت
آ گئے شبیر اب سب کا بھلا ہو جائے گا
کیا ضروری ہے کہ تجھ کو مس کرے زہرا کا لال
کام جھولے سے ہی جب فطرس تیرا ہو جائے گا
کھول کر بستہ ادب سے بیٹھ کر زانو ذرا
سبط جعفر سے ابھی بھی رابطہ ہو جائے گا
شیخ کو لا کر بٹھا دو محفل شبیر میں
دیکھنا وہ جلتے جلتے کوئلہ ہو جائے گا
بے زباں اپنے تبسم سے کرے گا وہ خطاب
بولنا دشوار تیرا حرملہ ہو جائے گا
کربلا کو دیکھ کر سجاد کہتے ہیں حسین
نام ہی اس خاک کا خاک شفا ہو جائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.