Sajda Kar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Qambar Kiyani
تکلفات کو ٹھوکر پہ مار سجدہ کر
در حسین پہ دیوانہ وار سجدہ کر
حبیب مولا کا خط پا کے خود سے کہتے تھے
یہ رنگ لایا تیرا انتظار سجدہ کر
جبین عجز سے دیوار و در پہ بوسے دے
ستوں ستوں سے لپٹ بار بار سجدہ کر
حسین خیمہء زینب میں لائے ہیں تجھ کو
برائے اذن وغا ذوالفقار سجدہ کر
خدا یہ کہتا تھا راضی ہوں سر اٹھا شبیر
مگر وہ دل کی تڑپ بار بار سجدہ کر
اگر خدا کا موحد ہے کر عزاداری
اگر حسین کا ہے پیروکار سجدہ کر
ادھر حسین کا روضہ ادھر ہے غازی کا
ہیں دونوں سمت ہی پروردگار سجدہ کر
اذان عصر کو نوحہ خیال کر اکبر
غم حسین کو دل میں اتار سجدہ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.