Maula Hussain Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
توحید کی بقا مولا حسین ہے
کلمے کا کلیہ مولا حسین ہے
ساتوں دوبارہ زندہ کیے ہیں حسین نے
راہب کو چودہ بیٹے دیئے ہیں حسین نے
کتنا سخی مرا مولا حسین ہے
عقلوں پہ کیا تمہاری ہیں پتھر پڑے ہوئے
کہتے ہیں مسجدوں میں موذن کھڑے ہوئے
لوگو یزید تھا مولا حسین ہے
اس نے تو وہ کیا جو کسی نے کیا نہیں
سارے خدا کے کام ہیں لیکن خدا نہیں
عقلوں سے ماورا مولا حسین ہے
جبریل کے فرشتوں کو اس کی نہیں خبر
نازل براہ راست ہوا یہ بتول پر
قرآن فاطمہ مولا حسین ہے
بازار سے گزر گئی زینب یہ سوچ کر
قرآن پڑھ رہا ہے وہ نیزے کی نوک پر
زندہ ابھی مرا مولا حسین ہے
آ بھائی آ جا تیرا مقدر سنور گیا
عباس نے یہ کہہ کے گلے سے لگا لیا
حر منتظر ترا مولا حسین ہے
یہ فیصلہ ازل سے ہے عقل و شعور کا
حق ہے اسی کو میر تکلم غرور کا
اللہ کی انا مولا حسین ہے
پانی پہ جس کی پیاس کا ہے آج بھی قیام
بھر بھر کے دے رہا ہے جو کوثر کے سب کو جام
پیاسا وہ ساقیا مولا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.