Fatima Ke Naam Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Saleem Mastan
حر نے جو گردن جھکائی فاطمہ کے نام پر
شاہ نے جنت دلائی فاطمہ کے نام پر
موت سے بچتا رہا ہوں لے کے نام فاطمہ
آنے دوں گا گر وہ آئی فاطمہ کے نام پر
مہر میں مانگی شفاعت چاہنے والوں کی جب
عرش سے تحریر آئی فاطمہ کے نام پر
اس پہ لعنت ہے خدا کی اور رسول اللہ کی
جو بھی عورت تلملائی فاطمہ کے نام پر
ہم یہاں محو ثنا ہیں اور وہاں استاد نے
عرش پہ محفل سجائی فاطمہ کے نام پر
درد میں کیسے جئیں ہم آپ تو ہیں غیب میں
غیب سے آواز آئی فاطمہ کے نام پر
دو جہاں کی ذلتیں ہر دشمن زہرا کی ہیں
اور ہے ساری بڑائی فاطمہ کے نام پر
فقر اس کے پاس پھٹکا ہے نہ پھٹکے گا کبھی
جس نے بھی دولت لٹائی فاطمہ کے نام پر
اور کیا مانگوں میں سید چاہئے اب کیا مجھے
کر رہا ہوں لب کشائی فاطمہ کے نام پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.