Ali Ali Bolay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Muzammil Abbas Zaidi
دکھا کے جوش تولا علی علی بولے
ہے پاک جس کا بھی شجرہ علی علی بولے
شب ظہور جناب امیر کہتی ہے
زمانہ چپ رہے کعبہ علی علی بولے
جہاں کہیں پہ بھی دنیا نے راستہ روکا
وہاں پہ عیسی و موسی علی علی بولے
یہ کیسی ماں ہے جو کہتی ہے بچہ ماں نہ کہے
زباں سے لفظ یہ پہلا علی علی بولے
ذرا سی خاک شفاء تم زبان پر رکھ دو
جو چاہتے ہو کہ گونگا علی علی بولے
میں اس کو قاریء قرآن ہی سمجھتا ہوں
خلوص دل سے جو بندہ علی علی بولے
خدا بجھا دے جہنم کو میرا دعوی ہے
اگر یہ سارا زمانہ علی علی بولے
سفر رکا کہاں میثم کی مدح خوانی کا
زباں کٹی تو زیادہ علی علی بولے
ادھر جو نعرہء حیدر لگایا اشہر نے
ادھر امام زمانہ علی علی بولے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.