Abu Talib Ki Midhat Ka Sila Hargiz Na Kam Lunga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
ابوطالب کی مدحت کا صلہ ہرگز نہ کم لوں گا
میں اپنی سات نسلوں کے لیے باغ ارم لوں گا
ثناء خوان پیمبر کے در اقدس کا سائل ہوں
سو ان سے بھیک لفظوں کی جدا اور محتشم لوں گا
ابوطالب کی ساری آل جب حاجت روا ٹھہری
مجھے جیسی طلب ہو گی انہی سے محترم لوں گا
حسن مخدوم کے در سے سکون قلب پاؤں گا
سخی شبیر کی چوکھٹ سے خیرات بھرم لوں گا
ڈروں کس واسطے صاحب میں رنج و غم کے طوفاں سے
کبھی مشکل جو آئی تو اماں زیر علم لوں گا
اگر کچھ رزق میں پائی کمی تو جانب مشہد
میں پھیلاؤں گا دامن کو کریں گے وہ کرم لوں گا
مرا ایمان ہے ساحل علی سلطان ہے ساحل
میں اپنی قبر سے سیدھا نجف جا کر ہی دم لوں گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.